بھارت نے ٹیسٹ کی لگاتار تین اننگز میں چھ سو سے زائد رنز بناکر تاریخ رقم کر دی

بھارت نے ٹیسٹ کی لگاتار تین اننگز میں چھ سو سے زائد رنز بناکر تاریخ رقم کر دی

حیدر آباد(اے پی پی) بھارت نے ٹیسٹ کی لگاتار تین اننگز میں چھ سو سے زائد رنز بناکر تاریخ رقم کر دی۔ حیدرآباد میں جاری ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 687 رنز بنائے۔

، ویرات کوہلی نے ڈبل سنچری جبکہ مرلی وجے اور وردھیمن نے ساہا نے سنچری بنائی۔ اس طرح بھارت نے ٹیسٹ کی لگاتار تین اننگز میں چھ سو سے زائد رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، اس قبل بھارت نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل دو اننگز میں چھ سو سے زائد رنز سکور کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی