آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آج چار میچ کھیلے جائینگے

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آج چار میچ کھیلے جائینگے

کولمبو(اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) ہفتہ کو مزید چار میں کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں سکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگنی کے درمیان کھیلا جائیگا۔

، تیسرا میچ میں گروپ اے کی ٹیموں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھا میچ گروپ اے کی ٹیموں آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ایونٹ میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نچلی چار پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، تھائی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ مقابلہ کریں گی، ٹورنامنٹ میں ٹاپ چار پوزیشنز پر رہنے والی سائیڈز کو انگلینڈ میں 26 جون سے 23 جولائی تک شیڈول ٹورنامنٹ میں انٹری پانے کا موقع میسر آئے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی