ہر کوئی فری ٹکٹ مانگ رہا ہے، کلچر تبدیل کرنا ہو گا: نجم سیٹھی

ہر کوئی فری ٹکٹ مانگ رہا ہے، کلچر تبدیل کرنا ہو گا: نجم سیٹھی
 ہر کوئی فری ٹکٹ مانگ رہا ہے، کلچر تبدیل کرنا ہو گا: نجم سیٹھی

  

دبئی (آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شاندار آغاز ہو چکا ہے اور عوام کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی مفت خوروں کی صورت میں نجم سیٹھی پر ایک ’’آفت‘‘ بھی آن پڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آغاز کیساتھ ہی دبئی میں مفت خوروں کی بڑی تعداد نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں اور بورڈ کے خرچے پر اپنے اہل و عیال کے ہمراہ ’’عیاشی‘‘ کے خواہاں ہیں۔مفت خوروں کی جانب سے فری ٹکٹوں کے مطالبات سے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی زچ ہو گئے ہیں جنہوں نے ہاتھ باندھ کر لوگوں سے ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کی درخواست کی ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ’’ کہ ہر کوئی ہم سے فری ٹکٹ مانگ رہا ہے جس سے ہماری پریشانی میں بہت زیادہ اضافہ بھی ہورہا ہے، ہمیں یہ کلچر تبدیل کرنا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی