پی ایس ایل کے بہترین باؤلر اور بیٹسمین کو ایدھی فاونڈیشن کے لوگو کی کیپس دی جائیں گی

پی ایس ایل کے بہترین باؤلر اور بیٹسمین کو ایدھی فاونڈیشن کے لوگو کی کیپس دی ...

کراچی(اے پی پی) عبد الستار ایدھی کی یاد میں پاکستان سپرلیگ کے بہترین بیٹسمین اور بالر کو میرون اور سبز رنگ کی کیپس دی جائیں گی۔ جمعہ کو یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیپس پر ایدھی فاونڈیشن کا لوگو نصب کیا جائے گا۔ کیپس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر کو دئیں جائیں گی۔

بالر کو میرون رنگ جبکہ بیٹسمین کو سبز رنگ کے کیپس دئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی