پی ایس ایل کے تمام میچوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں: شہریار خان کا دعویٰ

پی ایس ایل کے تمام میچوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں: شہریار خان کا دعویٰ
 پی ایس ایل کے تمام میچوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں: شہریار خان کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی ( اے این این ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تمام میچوں کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے اور لاہور میں فائنل کرانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے 2017کے ایڈیشن کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ شائقین کو ایونٹ میں بھرپور تفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔