ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز ، پاکستان کی پاپوانیوگنی کو 226 رنز سے مات

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز ، پاکستان کی پاپوانیوگنی کو 226 رنز سے مات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(آئی این پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے پاپوانیوگنی کی ٹیم کو 226 رنز کے بڑے مارجن سے مات دیدی۔پاپوانیوگنی کی ٹیم 277رنز ہدف کے تعاقب میں صرف40رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاپوانیوگنی کی ویمنز ٹیم کی صرف ایک بلے باز ڈبل فیگر سکور میں داخلہ ہوسکی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 5 ، ماہم طارق اور غلام فاطمہ نے 2،2 جبکہ ایمن انور نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کولمبو میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، اوپنر عائشہ ظفر نے شاندار سنچری اسکور کی اور 98 گیندوں پر 21 چوکوں کی مدد سے 115 رنز اسکور کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں، جویریہ خان نے 146 گیندوں پر 11 چوکے لگا کر 100 رنز بنائے، منیبہ علی 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پوئکے سائکہ نے 2 جب کہ روین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے نہ ٹک پائی اور 24.5 اوورز میں محض 40 کے اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، صرف کونلو اولا ہی 14 رنز کے ساتھ ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکیں۔