انڈونیشیا میں زمین ’’کھسکنے ‘‘ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ،کئی زخمی ،درجنوں مکانات تباہ

انڈونیشیا میں زمین ’’کھسکنے ‘‘ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ،کئی زخمی ...
انڈونیشیا میں زمین ’’کھسکنے ‘‘ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ،کئی زخمی ،درجنوں مکانات تباہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے معروف سیاحتی جزیرے بالی میں بارش کی وجہ سے چٹانیں کھسکنے  اور  لینڈ سلائڈنگ سے  12 افراد ہلاک ، کئی لوگ زخمی و لاپتا جبکہ درجنوں گھر تباہ  ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں ۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی کے کنٹامانی ضلع کے تین گاؤں میں زمین دھسنے سے آتش فشاں کی ڈھلان پر واقع مکانات گرگئے جس سے 12 باشندے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک ،7 اور10سال کے 3بچے بھی شامل ہیں۔ زمین کھسکنے  سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد امدادای اداروں نے لاشوں کو ملبے تلے سے  نکالتے ہوئے  زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا ہے ، متاثرہ تینوں دیہاتوں میں  لینڈ سلائڈنگ کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں ، جبکہ کئی افراد کے اب بھیی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے بالی میں اگلے دو روز مزید بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

دوسری طرف قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے کام کرنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ترجمان اندرا کلک نے کہا کہ مسلسل تیزبارش ہورہی ہے ،یہاں رہنے والے لوگوں کو جاننا چاہئے کہ کھڑی ڈھلانوں پر چٹانیں کھسکنے کا خطرہ رہتا ہے ،لہذا اس جگہ پر رہنے والے افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ ادارے کی جانب سے بتائی گئی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اپنائیں ۔

مزید : بین الاقوامی