پنجاب یونیورسٹی کے طلباکی مباحثوں، مضمون نویسی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی

پنجاب یونیورسٹی کے طلباکی مباحثوں، مضمون نویسی کے مقابلوں میں شاندار ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباؤ طالبات نے لاہور ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر منعقدہ وزیر اعلیٰ پنجاب مباحثوں، مضمون نویسی اور اردو /انگریزی تقریری مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اورنمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لی۔ان میں صوبہ کی سطح پر منعقدہ انگریزی تقریری مقابلوں میں محمد زوہیب ناصر نے پہلی جبکہ انگریزی مباحثوں میں فضہ اختر اور ابو بکر نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح لاہور ڈویژن کی سطح پرہونے والے اردو مباحثوں میں میں قسطاس اسماعیل نے پہلی، نائمہ علی اور فہد شہبازدونوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی مباحثوں میں فضہ اختر اور ابو بکر نے پہلی ،شیہان ظفر نے دوسری اور سالار احسان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح اردو مضمون نویسی میں ثاقب رشید نے دوسری ، اسماء خلیل اور میاں فیضان امجد دونوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ انگریزی مقابلوں میں مہروزہ باری نے پہلی اور محمد ذکریا خان نے دوسری پوزیشن جیتی۔ ارود تقریری مقابلوں میں صباحت قمر اور احتشام جاوید نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی تقریری مقابلوں میں محمد زوہیب ناصر نے پہلی ، علیزہ عمران اور رمیشہ خان دونوں نے دوسری اور اسماعیل شیروانی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4