سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پاک آرمی کے ساتھ ایک دن گزارا

سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پاک آرمی کے ساتھ ایک دن گزارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ادبی رپورٹر)سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پاک آرمی کے ساتھ ایک دن گزارا جن میں وکلا، تاجر، صنعتکار، بنکار اور ادیب شامل تھے۔ سب سے پہلے یادگارِ شہدا پر لے جایا گیا جہاں شہدا کے لیے دُعا مانگی گئی اس موقع پر پریڈ بھی ہوئی جس کا معائنہ بریگیڈیئر عمران نقوی نے کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل اعتزاز،میجر حارث اور آئی ایس پی آر کے میجر علی بھی موجود تھے۔ بعدازاں مہمانوں کو محفوظ گیریژن لے جایا گیا۔ کور ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی(ہلال امتیاز) نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مکالمہ کیا۔ آخر میں مہمانوں کو گنڈا سنگھ بارڈر لے جایا گیا اور پرچم اُتارنے کی تقریب دکھائی گئی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی(ہلال امتیاز) نے شاعرِ پاکستان ناصر بشیر کے یوم کشمیر کے حوالے سے لکھے گئے نغمے کی تعریف کی۔