پنجاب حکومت کا بچوں کی دلچسپی کیلئے سرکاری سکولوں میں میگزین نکالنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بچوں کی دلچسپی کیلئے سرکاری سکولوں میں میگزین نکالنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے بچوں کی دلچسپی کے لئے سرکاری سکولوں میں میگزین نکالنے کا فیصلہ کر لیا ، میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں، نظمیں، شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگزین میں بچوں کی تحریر کردہ کہانیاں، نظمیں، شعر اور داستانیں شائع کی جائیں گی۔

اساتذہ بھی اپنی اہم تحریریں اور رائے میگزین کو دے سکیں گے۔ ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے بچے اپنی تحریریں بذریعہ ای میل میگزین کو بھجوا سکیں گے۔ پنجاب کے گیارہ ہزار سکولوں میں میگزین بھجوایا جائے گا جبکہ میگزین شائع کرنے پر حکومت کا سالانہ 9 کروڑ روپے خرچ ہوگا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 11 ہزار سکولوں میں میگزین بھجوایا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ میگزین پڑھنے سے بچوں کے جنرل نالج میں اضافہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4