ورچوئل یونیورسٹی کے زیرِاہتمام انگریزی زبان میں تعلیم وتدریس کے حوالے سے پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

ورچوئل یونیورسٹی کے زیرِاہتمام انگریزی زبان میں تعلیم وتدریس کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیرِاہتمام انگریزی زبان میں تعلیم وتدریس کے حوالے سے پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جانے والی اس ورکشاپ میں انگریزی زبان میں تدریس کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو درپیش مسائل ، انکے حل اور رجحانات پرٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے سکالرز اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ سے ڈاکٹر طیبہ تمیم ، ڈاکٹر قیصرہ شیخ، شبانہ احمداور ڈاکٹر سمیرا سرفرازنے بطورریسورس پرسن لیکچر دیا۔اختتامی تقریب میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نوید اے ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔