یوسی 105 مہرپورہ اعوان ٹاون میں4مرلہ کے سکول کی عمارت وسیع کرنے کا مطالبہ

یوسی 105 مہرپورہ اعوان ٹاون میں4مرلہ کے سکول کی عمارت وسیع کرنے کا مطالبہ

لاہور( پ ر) پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف صوبہ میں تعلیم کی طرف بہت توجہ دے رہے ہیں حکام بالا سے درخواست کروں گاکہ میرے حلقہ انتخاب یوسی 105 مہرپورہ اعوان ٹاون ملتان چونگی میں واقع گورنمٹ سکول صرف 4 مرلہ پر محیط بلڈنگ میں گزشتہ 18 سال سے انہی خدمات سرانجام دے رہاہے ۔اب طلبا کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے ۔ مگر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے طلبا کوسکول میں داخل نہیں کیاجارہا۔جسکی وجہ سے علاقہ کے مکین سخت پریشان ہیں ان خیالات کا اظہاریوسی چیئرمین عرفان احمد علوی نے سماجی کارکن حامدہ کوثر ،یاسمین خان،رضیہ بیگم ودیگر اہل علاقہ کے ہمراہ مذکورہ سکول کی تعلیمی سرگرمیاں جانچنے کے موقع پر پہنچ کرکیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4