باقر رضوی کی یاد میں پاک ٹی ہاؤس میں ماہانہ محفل مشاعرہ

باقر رضوی کی یاد میں پاک ٹی ہاؤس میں ماہانہ محفل مشاعرہ

لاہور (پ ر) پاک ٹی ہاؤس کی زیر اہتمام معروف شاعر باقر رضوی کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعرائے کرام نے لیجنڈ شاعر باقر رضوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک ٹی ہاؤس میں ہونیوالی محفل مشاعرہ کی صدارت ممتاز راشد لاہور مہمان خصوصی جاوید قاسم جبکہ نظامت کے فرائض واجد امیر نے ادا کئے ۔ محفل مشاعرہ میں کا آغاز ظفر عباس جعفری نے نعت رسول مقبولﷺ سے کیا ۔۔

جاوید قاسم، عابد حسین عابد، شبیر حسن، واجد امیر، شہباز شاہین، سید احسن زیدی، حسن علی زادہ، حسین شمس، محمد ممتاز راشد لاہور، عدیل مرتضیٰ، محمد ذیشان، محمد عباس مرزا، ریاض رومانی، کنور شہباز احمد، حافظ عمر، جواد زیدی، سرفراز انورو دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ بہترین کلام پیش کرنے پر تمام شعراء نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ منیجر پاک ٹی ہاؤس سید جواد زیدی کی طرف سے مشاعرہ میں شرکت کرنے والوں کے لئے خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4