پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کی ایم ڈی پیف سے ملاقات

پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کی ایم ڈی پیف سے ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں تنظیم نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی طارق محمود سے ملاقات کی ۔وفد میں تنظیم کے اہم راہنما ملک افتخار حسین ،کاشف ادیب اور جاوید انجم شامل تھے۔پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی طاعق محمود نے ادیب جاودانی اور ان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن پرائیویٹ سکول مالکان کی درخواستیں مکمل نہیں ہیں اور انہوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ،انہیں اس بناء پر پروگرام میں شامل نہیں کیا جا رہا ۔پیف سے منسلک سکولوں کا رزلٹ چیک کرنے کے لئے ہماری جو معائنہ ٹیمیں جاتی ہیں ان کے رزلٹ کی رپورٹیں صحیح آ رہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4