واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام میٹرریڈرز کا احتجاجی مظاہرہ

واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام میٹرریڈرز کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(پ ر) لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور کے باہر میٹرریڈر عملہ نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام میٹرریڈر عملہ کے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا کہ میٹرریڈنگ کے کام میں کئی گنا اضافہ اور موبائل میٹر ریڈنگ کی وجہ سے کام میں اضافہ کے پیش نظر محکمانہ یارڈسٹک کے مطابق میٹرریڈر مقرر کیئے جائیں اور تمام میٹرریڈروں کو منظور کردہ پانچ ہزار روپے ماہانہ الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔

لاہور میں بعض سب ڈویژنوں کی میٹرریڈنگ ٹھیکیداروں کے حوالے نہ کی جائے جن کی کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ اس احتجاج کے موقعہ پر یونین کے نمائندگان محمد شفیق، ملک محمد زبیر، رانا عبدالشکور، محمد افضل، رانا محمد اکرم نے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے اْنہیں یقین دلایا کہ یونین اْن کے مطالبات کے حل کے لئے اعلٰی حکام سے گفت وشنید کرکے اْن کے مسائل حل کراکر دم لے گی اْنہیں بھی میٹرریڈنگ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے کوئی کسر ایفاء نہیں رکھنی چاہیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4