کالجز میں طلباء یونین پر پابندی لگا نا آمرانہ اقدام ہے،اعجاز چودھری

کالجز میں طلباء یونین پر پابندی لگا نا آمرانہ اقدام ہے،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیوں نئی قیادت کی نرسریاں ہو تی ہیں ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء یونین پر پابندی لگا نا آمرانہ اقدام ہے اس پابندی کو فور ی ختم کیا جا ئے ،ملک میں33 سالوں سے طلباء یونین کے انتخابات نہیں ہوئے جس سے ملک میں نئی لیڈر شپ سامنے نہیں آرہی۔

،ترقی پذیر ممالک میں کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء یونین کے انتخابات ہوتے ہیں جس کے بعد ملک میں نئی لیڈر شپ ابھر کے سامنے آتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ نے ڈان لیکس کی رپورٹ کیوں چھپا کر رکھی ہوئی ہے ، رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کوچھپایا جارہا ہے ، (ن) لیگ کی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کوبھی اسی طرح چھپایا تھا ، نیوز لیکس میں ملوث عناصر نے ملک وقوم سے غداری کی ہے،وعدے کے مطابق حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ فوری شائع کرے اور اُس میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزادی جا ئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھکھی پاورپروجیکٹ کادوبارہ فیتہ کاٹ کر ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی تشہیر کے لئے کسی حد تک بھی جاسکتے ، یہ ان کا شرمناک اقدام ہے ، پھکھی پروجیکٹ کو ناکارہ قراردیا جاچکا ہے اسکو چلانا حکومت کے بس کی بات نہیں ، اس منصوبے کو دس سال کے لئے چین کے حوالے کیا گیا ہے ،ناکام حکومت اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کررہی ہے ، قوم ان سے سوال پوچھتی ہے کہ وہ چار سالوں میں بجلی فراہم کرنے کی بجائے ابھی تک فیتے کاٹنے کے ڈرامے کررہے ہیں، نام نہادترقی کے دعوے ، جھوٹے وعدے طفل تسلیاں ناکام لیگ کی پہچان بن چکی ہیں، ایسے اہم منصوبے کاریکارڈ جلا کر ضائع کردیا جاتا ہے تاکہ نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری۔

مزید : میٹروپولیٹن 4