بھارت نے بار بار انسانیت پرکاری ضرب لگائی اویس علی

بھارت نے بار بار انسانیت پرکاری ضرب لگائی اویس علی

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ قصور کے صدرمیاں اویس علی نے کہا ہے کہ بھارت نے بار بار انسانیت پرکاری ضرب لگائی اوراقوام متحدہ کے نام نہادضابط اخلاق کی دھجیاں بکھیردیں ۔ہندوؤں کے جنون نے بھارتی اوربالخصوص کشمیری مسلمانوں کو خونمیں ڈبودیا ۔ ہندوازم کے علمبرداراورانتہاپسندنریندرمودی کے ہاتھ معصوم مسلمانوں کے خون سے تر ہیں۔مودی نے اپنے انتقام کی آگ بجھانے کیلئے جنت نظیرکشمیرکوجہنم بنا دیا۔

بھارت کے فوجی اہلکار کبھی شہری آبادیوں کونشانہ بناتے ہیں اورکبھی معصوم بچوں کوشہید کرتے ہیں ۔بھارت کی دہشت گردی سے کوئی مسلمان اورکسی اقلیت کافرد محفوظ نہیں ۔بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہریوں پرفائرنگ بربریت کی انتہا ہے۔ بھارت کی بربریت سے زیادہ عالمی ضمیر اورمقتدرقوتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔میاں اویس علی نے مزید کہا کہ محض بھارتی عوام کوگمراہ کرنے اورانتخابات میں کامیابی کاراستہ ہموارکرنے کیلئے معصوم پاکستانیوں کاناحق خون بہایا جارہا ہے ۔ پروفیسر حافظ محمدسعید کی نظربندی بیرونی دباؤکاشاخسانہ ہے،کاش حکمران بزدلی کامظاہرہ نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے صبروتحمل کوکمزوری یابزدلی سمجھنابھارت کی بھول ہے۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوبھارت انڈراسٹیمیٹ نہ کرے ۔انہوں نے

مزید : میٹروپولیٹن 4