فیتے کاٹنے والوں نے بیروزگاری ختم کرنے کیلئے کچھ نہ کیا،مہرین انور

فیتے کاٹنے والوں نے بیروزگاری ختم کرنے کیلئے کچھ نہ کیا،مہرین انور

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ فیتے کاٹنے والے بتائیں کہ بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے انہوں نے کیا اقدامات کئے ہیں ، پرانے منصوبوں کو نیا ظاہر کرکے فیتے کاٹنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں بے روزگاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عوام کے لئے مزید مشکلات نے جنم لیا ہے ،ہر سال بجٹ تقریر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کااعلان کیا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور حکمران سب اچھا کا نعرہ لگار ہے ہیں ،معاشی طو رپر عوام کے لئے نئے نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں ،قرضہ لے کر سڑکیں بنانا ترقی نہیں۔

،حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے ،معاشی طورپر عدم تواز ن بڑھ رہا ہے ، معاشی بد حالی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4