گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے قتل و غارت حکومتی ناکامی ہے،فیصل میر

گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے قتل و غارت حکومتی ناکامی ہے،فیصل میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈاکو آئے اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرکے چلتے بنے لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا اب تک کئی بے گناہ اور معصوم انسان موت کے منہ میں چلے گئے ہیں لیکن حکومت کے کانوں تک جوں تک بھی نہیں رینگ رہی ان بے گناہوں کی موت کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے جو انہیں بروقت سیکورٹی مہیا نہیں کررہی ہے ۔