بلغاریہ، مصنوعی ٹانگوں پرچلنے والی بلی

بلغاریہ، مصنوعی ٹانگوں پرچلنے والی بلی
 بلغاریہ، مصنوعی ٹانگوں پرچلنے والی بلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلغاریہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانوں کے ساتھ حادثات پیش آنے اور ان کے اعضا کو نقصان پہنچنے پر بعض مصنوعی اعضا لگادیئے جاتے ہیں لیکن اب ایسی بلی سامنے آئی ہے جس کی باقاعدہ آپریشن کرکے مصنوعی ٹانگیں لگائی گئی ہیں۔بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی اس بلی کی پچھلی دونوں ٹانگیں ایک حادثے میں کٹ گئی تھیں لیکن جانوروں کے ایک سرجن نے اسے ایک بار پھر چلنے کے قابل بنانے کا بیڑہ اٹھایا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے۔ ابتدا میں بلی کے لیے مخصوص مصنوعی ٹانگیں دستیاب نہیں تھیں پھرسرجن نے اپنے کچھ ساتھیوں کی مدد سے ٹیٹانیم دھات استعمال کرتے ہوئے یہ ننھی منی ٹانگیں خود ہی تیار کرلیں اور ایک پیچیدہ اور طویل آپریشن کے بعد انہیں بلی میں پیوند بھی کردیا۔