تحفہ کبھی نہیں بیچاجاتا،ایسی مثال کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں

تحفہ کبھی نہیں بیچاجاتا،ایسی مثال کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں
تحفہ کبھی نہیں بیچاجاتا،ایسی مثال کہ آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ڈیلاس میں مقیم ایک شامی مسلمان کی زیورات کی دکان میں امریکی لڑکی اپنی انگوٹھی بیچنے آئی لیکن لڑکے نے ایک ایسی مثال قائم کر دی کہ بے اختیار لڑکی کے آنسو جاری ہو گئے۔ لڑکے نے کچھ دیر انگوٹھی دیکھنے کے بعد پوچھا کہ وہ اسے کیوں بیچنا چاہتی ہے جس پر لڑکی نے بتایا کہ میں بالکل کنگال ہو چکی ہوں اور مجھے اگلے مہینے سے پہلے پیسے نہیں ملیں گے۔لڑکے نے انگوٹھی لڑکی کو واپس دیدی اور اپنی دکان کے کاؤنٹر پر پڑا سامان رکھنا شروع کر دیا جس کے بعد وہ دوبارہ لڑکی کے پاس آ گیا۔ لڑکے نے دوبارہ سوال کیا کہ تمہارے انگوٹھی بیچنے کی صرف یہی وجہ ہے کہ تمہارے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں؟ تو لڑکی نے جواب دیا کہ دراصل میری ماں نے یہ انگوٹھی تحفے میں مجھے دی تھی لیکن مجھے ایک مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔لڑکی کی بات سنے پر لڑکے نے سوال کیا کہ تمہیں کتنے پیسوں کی ضرورت ہے؟ تو لڑکی نے جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں مگر انگوٹھی کی قیمت کے طور پر ملنے والی رقم سے ضرور کچھ مدد ملے گی۔ لڑکے نے یہ سن کر انگوٹھی نا لینے کا فیصلہ کیا اور امریکی لڑکی کو ڈھیروں ڈالرز دیدئیے لیکن اور اس کیساتھ ہی انگوٹھی بھی اس کی جانب بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ رہی آپ کی انگوٹھی۔‘‘امریکی لڑکی یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی اور کچھ لمحات کیلئے تو ہل بھی نہ سکی۔ اس نے انگوٹھی لینے سے انکار کیا لیکن لڑکے نے یہ کہتے ہوئے اسے زبردستی انگوٹھی واپس دیدی کہ یہ اس کی ماں نے اسے تحفے میں دی تھی۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4