کیمبرج،جھوٹی خبروں کے خلاف ’’نفسیاتی ویکسین‘‘ تیار

کیمبرج،جھوٹی خبروں کے خلاف ’’نفسیاتی ویکسین‘‘ تیار
کیمبرج،جھوٹی خبروں کے خلاف ’’نفسیاتی ویکسین‘‘ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیمبرج(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو جھوٹی خبروں سے بچانے کے لیے ’’نفسیاتی ویکسین‘‘ تیار کرلی ہے جس کے استعمال سے عام لوگوں کو بہت افاقہ ہوسکتا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج کے نفسیات دانوں کی ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ اگر لوگوں کو وقفے وقفے سے ہلکی پھلکی قسم کی غلط خبریں اس انداز سے دی جاتی رہیں کہ انہیں خبروں میں بیان کیے گئے جھوٹ کا پتا بھی چلتا رہے تو یہ عمل کچھ عرصے تک دوہرا کر انسانی ذہن خود کو جھوٹی خبروں کے خلاف تیار کرلیتا ہے اور مستقبل میں وہ کسی بھی خبر کو صرف اس کی پرکشش سرخی یا متاثر کن عبارت دیکھ کر سچ تسلیم نہیں کرتا۔