جو والدین اپنے بچوں کو زیادہ ڈانٹتے ہیں اْن کے بچے جلد بگڑ جاتے ہیں

جو والدین اپنے بچوں کو زیادہ ڈانٹتے ہیں اْن کے بچے جلد بگڑ جاتے ہیں
جو والدین اپنے بچوں کو زیادہ ڈانٹتے ہیں اْن کے بچے جلد بگڑ جاتے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک کہاوت مشہور ہے کہ ’’بچوں کو کھلا سونے کا نوالہ، لیکن انہیں دیکھو شیر کی نگاہ سے۔‘‘مگر اب اپنے بچوں کو شیر کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’’جو والدین اپنے بچوں کے متعلق سخت گیر ہوتے ہیں ان کے بچے زیادہ نافرمان ہوتے ہیں۔ ان میں خطرات مول لینے، جھوٹ بولنے، چوری کرنے جیسی بدعادتیں زیادہ پائی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ سکول میں بھی ان کی کارکردگی انتہائی بری ہوتی ہے۔‘‘

مزید : میٹروپولیٹن 4