نوجوان نے ایک ایسی موبائل ایپ بناڈالی کہ مرد دنگ رہ گئے

نوجوان نے ایک ایسی موبائل ایپ بناڈالی کہ مرد دنگ رہ گئے
نوجوان نے ایک ایسی موبائل ایپ بناڈالی کہ مرد دنگ رہ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹوں اور ایپس کے زریعے سماجی روابط بڑھانے کا رواج اب بہت عام ہو چکا ہے، مگر مشکل یہ ہے کہ ان ویب سائٹوں پر خواتین کے مقابلے میں مرد وں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ ایسے میں کسی خاتون کی توجہ حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، البتہ ایک نوجوان نے اپنی ذاتی ایپ تیار کر کے یہ مسئلہ حل کر لیا ہے۔ویب سائٹ مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام شیڈ شیموف ہے، جو خود کو ایک کاروباری شخصیت، مصنف، پراڈکٹ ڈیزائنر اور کامیڈین کہتا ہے۔ اس کی تیار کردہ ایپ کا نام Shinderہے، جس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے ارکان میں صرف ایک مرد ہے، جو کہ خود شیڈ شیموف ہی ہے۔ اس کی ایپ کو خواتین کی خاصی بڑی تعداد نے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، البتہ وہ اپنے سوا کسی مرد کو اس کا رکن بننے کی اجازت نہیں دیتا۔ جو بھی خاتون اس ایپ کو جوائن کرتی ہے اسے بتایاجاتاہے کہ شیڈ شیموف اس کے لئے بہترین میچ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4