اپوزیشن نے ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کیلئے پانامہ کا کھیل رچایا‘ عبدالرحمن کانجو

اپوزیشن نے ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کیلئے پانامہ کا کھیل رچایا‘ عبدالرحمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دنیا پور (نامہ نگار ) میڈیا عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، مثبت صحافت سے علاقے کی تعمیر و ترقی کی راہیں کھلتی ہیں ،لودھراں خانیوال نیشنل ہائی وے کے توسعی منصوبے کے لیے تین ارب کے فنڈز جاری (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
،وزیر اعظم اگلے ماہ تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و شہید کانجو گروپ کے قائد عبدالرحمن خان کانجو اور چیئر مین ضلع کانسل پیر زادہ میاں راجن سلطان نے گزشتہ روز صدر پریس کلب دنیا پور راؤ عابد علی خاں کی طرف سے نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے میں مدد ملے گی عوام جلد ہی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں اور ملک کی ترقی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن نے پا نا مہ کا کھیل رچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لودھراں خانیوال نیشنل ہائی وے کے توسعی منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر تین ارب روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے جس میں ایک کروڑ اسی لاکھ روپے زمین کی خریداری اور ایک کروڑ بیس لاکھ روپے دیگر اخراجات کے لئے جاری کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے اس علاقے کی تقدیر بدل جائے گی ۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اگلے ماہ سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔جس سے علاقہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے سب سے مشاورت کی جائے گی اور وقتی کی بجائے طویل مدتی بنیا دو ں پر پالیسیا ں ترتیب دی جائیں گی تا کہ اس کے ثمرات اگلی نسلو ں تک منتقل ہو سکیں انہو ں نے کہا کہ میڈیا نے بہت ترقی کرلی ہے جو عوام میں سیاسی و سماجی شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں راہنمائی بھی ،تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میاں جہانگیر سلطان بھٹہ ،پیر عامر اقبال قریشی،اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور نجیب اللہ ترین،اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا چوہدری ارشد،وائس چیئر مین ضلع کونسل پیر مدثر شاہ، بنک مینجرراؤ علی بہادرخاں ،چیئرمین میونسپل کمیٹی دنیا پور فہد نور خان جوئیہ ،وائس چیئر مین کامران لنگڑیال، راؤ نثاراحمد ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد نصیب گجر ، سابق چیئرمین چوہدری ہوشیار دین، چیئرمین یو سی چوہدری تصدق حسین ،ایم ایس ٹی ایچ کیودنیا پور ڈاکٹر مظہر علی ،ڈاکٹر اختر شہزاد ، ایس ایچ او تھانہ صدر ملک اسماعیل،سابق ناظم و کونسلر راؤ محمد رفیق سیفی،چیئرمین یو سی کہروڑ پکا ملک خضر بوہڑ،صدر بار دنیا پور چوہدری محمد عقیل گوندل ،راؤ عمر جاوید ،راؤ محمد یوسف ،میاں محمد اکبر ،طارق ندیم ، چوہدری ثقلین گجر ،شہباز اکمل،اعظم بھٹہ،ریاض فریدی،ذوالفقار بھٹی ،راؤ مختار،عقیل ہاشمی،عمران دانش ،راؤ راشد،راؤ خالد راؤ ساجد ،رانا لیاقت ،ڈاکٹر رانا محمد اقبال ،رانا محمد اقبال قانونگو سمیت کثیر تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔