سرکاری بوائز و گرلز کالجوں میں مارننگ اسمبلی شروع کرنیکا حکم

سرکاری بوائز و گرلز کالجوں میں مارننگ اسمبلی شروع کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری بوائز وگرلز کالجوں میں مارننگ اسمبلی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے‘ ہائر ایجوکیشن ایڈوائزری کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا گیا‘ بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری گرلزو بوائز کالجز میں مارننگ اسمبلی شروع کرنے کا حکم دے دیا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ہے‘حکام کے مطابق اس سے طلبا وطالبات میں ڈسپلن پیدا ہوگا ‘ صبح کالجز میں اسمبلی کے بعد طلبا وطالبات کلاسز میں جائیں گے ‘طلباوطالبات کو مقررہ وقت پر ہر صورت حاضر ہونے کا پابند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ‘اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے سرکاری اداروں کے اساتذہ کی جدیدخطوط پر تربیت کیلئے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ‘تربیت اساتذہ کے اس منصوبے کا مقصد نئے بھرتی شدہ اساتذہ کی پری سروس تربیت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بہتر تدریسی صلاحیتوں کے احیاء کیلئے ری فریشر کورسز کا انعقاد ہے ‘ایچ ای سی نے ہائر ایجوکیشن ایڈوائزری کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے‘ یہ کونسل معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کی سفارشات پیش کرے گی جن پر عمل کیا جائے گا ‘معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو انڈسٹریل سیکٹر سے لنک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایچ ای سی کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر