کشمیر میں بھارتی مظالم ‘ حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ

کشمیر میں بھارتی مظالم ‘ حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف نواں شہر چوک پر ...

ملتان (سٹی رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کی نظربندی کیخلاف جنوبی پنجاب کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

تمام شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی ترنگے بھی جلائے گئے۔ علماء کرام کی طرف سے پورے جنوبی پنجاب کی مساجد میں خطبات جمعہ میں حافظ محمد سعید کی نظربندی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کو موضوع بنایا گیا اور مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ملتان میں بھی نواں شہر چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے حافظ محمد سعید کی تصاویر اور یکجہتی کشمیر والے فلیکس، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف ،کشمیریوں اور حافظ محمدسعید کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے کے دوران کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ،کشمیر بنے گا پاکستان،حافظ سعید سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ،حافظ سعید کی نظر بند ی ختم کرو،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جاتے رہے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی جموں کشمیرضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے کہا کہ حافظ سعید کو نظر بند کر کے مودی سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر سے قبل حافظ محمد سعید کی گرفتاری بھارتی پلاننگ کا حصہ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انہیں نظر بند کر کے حکومت نے کشمیریوں کو مایوس کیا گیا میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ قحط زدہ علاقے ہوں یا سیلاب کی تباہ کاریاں ، زلزلہ ہو یا کوئی اور آفت ، حافظ سعید نے اپنے کارکنان کو ہر آفت میں لوگوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ان کے ہزاروں فلاحی منصوبوں سے لاکھوں انسان مستفید ہو رہے ہیں اور ان کی جماعت انسانیت کی خدمت کرہی ہے۔ حافظ سعید نے دہشت گردی کے خلاف علماء کو اکٹھا کر کے دہشت گردوں کے خلاف فتوے دلائے اس لیے حافظ سعید کی نظر بندی فوری ختم کرکی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر