سورج میانی ڈسپوزل سٹیشن سے پولیو وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 3روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

سورج میانی ڈسپوزل سٹیشن سے پولیو وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 3روزہ خصوصی ...

ملتان ( وقائع نگار )محکمہ صحت ملتان نے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن سے پولیو وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پولیو کے خلاف (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ مہم 13فروری 2017تک چلائی جائے گی ۔ جبکہ اسی کا فالو اپ بھی ہوگا ۔ اس مہم کوکامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت نے 2ہزار سے زائد ٹیموں کو تشکیل دیا ہے جو گھر گھر جاکر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر