آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ٹھیکیداری نظام مسترد کردیا

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ٹھیکیداری نظام مسترد کردیا (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ہے۔ وزارت پانی وبجلی اور پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کو ٹھیکیداری نظام ختم کرنے کے حوالے سے دوٹوک اور واضح اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ واضح اعلان نہ ہونے پر ہائیڈرو یونین 15 فروری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرئیگی۔ اس بارے میں ہائیڈرو یونین میپکو ریجن کے جوائنٹ سیکرٹری و چیئرمین سٹی ملک مجاہد اعوان نے کہا ہے کہ صارفین کی مشکلات کے پیش نظر ہڑتال کو موخر کیا ہے لیکن میٹر ریڈنگ کا نظام ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ بھی صارفین کے مفاد کے خلاف ہے جس سے غلط میٹر ریڈنگ ہوگی اور صارفین کی شکایت بڑھ جائیں گی۔