ملتان سمیت صوبہ بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

ملتان سمیت صوبہ بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں سکیورٹی ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر میں سرکاری یونیورسٹیوں ‘ کالجو ں اور سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ‘ معلوم ہوا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکم پرتعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے‘ یونیورسٹیو ں ‘ کالجوں اور سکولوں کے سربراہوں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمدکریں ‘ ضلع انتظامیہ ‘ پولیس ‘ سپیشل برانچ ‘ سی ٹی ڈی ‘ کرائم برانچ اور حساس اداروں کے افسروں و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں ازسر نو یونیورسٹیوں ‘ کالجوں اور سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں گی ‘ جہاں ضرورت محسوس ہوگی وہاں سرچ آپریشن بھی کئے جائیں گے ‘اس حوالے سے تعلیمی اداروں کے سربراہو ں کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے اگر خراب ہو گئے ہیں تو انہیں ٹھیک کرالیں اور کسی کو بھی بغیر چیکنگ اند ر داخل نہ ہونے دیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر