گھریلو جھگڑے پر کالا پتھر پینے والا شخص چل بسا‘ لڑکی کا اقدام خودکشی
ملتان(وقائع نگار) روہیلانوالی کے رہائشی واحد بخش کے 28سالہ بیٹے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
غلام شبیر نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کالا پتھر پی کر خودکشی کر نیکی کوشش کی تھی متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا نشتر چوک پر پولیس نے نعش کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی دریں اثناء شجاع آباد کے رہائشی محمد آصف کی 19 سالہ بیٹی ثمینہ نے جھگڑوں سے تنگ آکر تیزاب پی کر خودکشی کرنیکی کوشش کر ڈالی متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروا دیا گیا۔