حکمران استعماری ایجنڈا مسترد‘ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں

حکمران استعماری ایجنڈا مسترد‘ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) عالمی مجلس احرارا سلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے قائدین ، رہنماؤں اور مبلغین نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں خطاب اور اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ حکمران امریکی و استعماری ایجنڈے کو مسترد کریں ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے اور تحریک تحفظ ناموس رسالت کے جملہ مطالبات بلا تاخیر منظور کرنے کا اعلان کیا جائے۔قائد احرار سید (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کا عقیدہ اُمت کی شہ رگ ہے اور اس پر وار کرنے والے اپنے ہوں یا بیگانے دنیا و آخرت میں رُسواح ہو کررہیں گے ،سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ یکم فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس نے اپنے مطالبات کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے کہ حکومت قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم نہ کرنے کااعلان کرے ،عقیدۂختم نبوت کے تحفظ کے لیے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کیا جائے ۔سانحۂ دوالمیال(چکوال)کے ذمہ دار قادیانیوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور گرفتار مسلمانوں کو رہا کیا جائے،قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبا د کے سینٹر فار فزکس کو غدار وطن ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو نہ دئیے جائیں اور پالیسی ساز اداروں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ان مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں بننے والی سٹیرنگ کمیٹی انتہائی سخت مؤقف اختیار کرے گی اور مزاحمتی تحریک کا اعلان کیا جائے گا ، متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ قادیانی 1974 ء کی قرار داد اقلیت اور 1984 ء کے قادیانی ایکٹ کو ماننے سے انکاری ہیں ، بین الاقوامی اداروں میں قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف مہم جوئی کررہے ہیں ،ایسے میں حکومتی ادارے قادیانیوں کو دستور کی بالا دستی کے تابع لانے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں قادیانی اپنے کفر کو اسلام کے نام پر پھیلا کر پوری دنیا میں دھوکہ بھی دے رہے ہیں اور مسلمانوں کے حقوق بھی غصب کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھنے والے قادیانیوں کو نوازنے والی قوتیں اپنی حب الوطنی کا غیر جانبداری سے جائزہ لیں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔مجلس احرار اسلام کے مبلغین ختم نبوت مولانا محمد مغیرہ ، قاری محمد یوسف احرار ، مولانا تنویر الحسن نقوی ، حافظ محمد ضیاء اللہ ہاشمی ، حافظ محمد اسماعیل ، قاری محمد اصغر عثمانی ،سید صبیح الحسن ہمدانی، مولانا محمد اکمل، مولانا محمد سرفراز معاویہ ، ڈاکٹر محمد آصف، مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی ، حاجی عبدالکریم ، قاری عتیق الرحمن ،قاری منصور احمد، مولانا فقیر اللہ ، مولانا کریم اللہ اور دیگر نے مختلف مقامات پر کہاہے کہ قادیانی علامہ اقبال مرحوم کے بقول اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں،پاکستان کو دو لخط کرنے میں قادیانیوں نے اپنا مکرو کردار اداکیا ،اب بھی ملک میں فرقہ وارانہ اور لسانی و علاقائی فسادات کے پیچھے قادیانی ایلیمنٹ بھی کام کررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور کشمیر کاز کے لیے کام کرنے والوں کے لیے پابندیاں بھارت نوازی ہے غلامی کے اس طوق کو توڑ دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ انڈین فلموں کی پاکستان میں اجازت دینا ، بے حیائی بے غیرتی پھیلا کر جنسی دہشت گردی عام کرنے کے مترادف ہے ،علاوہ ازیں مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مارچ 1953 ء کی تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت کے دس ہزار شہداء کی یاد میں مارچ اور اپریل کے مہینوں میں ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس اپریل میں طلب کیا جا رہاہے جس میں جماعت کے جدید مرکزی انتخابات بھی ہوں گے ۔
عطاء المیہمن بخاری