بلاول بھٹو بینظیر شہید کا ادھورا مشن مکمل کرینگے‘ نتاشہ دولتانہ

بلاول بھٹو بینظیر شہید کا ادھورا مشن مکمل کرینگے‘ نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) 10مارچ بلاول بھٹوکے جلسہ پسے ہوئے طبقات کیلئے نئی امید کا پیغام لائے گا ۔جلسے کا سن کر حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں بلا ول بھٹو غریبوں کی دلو ں کی دھڑکن ہیں اور وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو و محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کو پورا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز جنوبی پنجاب کی جنرل سیکر ٹری نتاشہ دولتانہ نے ملتا ن میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی سینر (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
نائب صدر غلام یٰسین خان گوگانی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ وزیر اعظم بو کھلاہٹ میں نا مکمل منصوبوں کا افتتا ح کر رہے ہیں ، پانامہ کیس حکمرانوں کیلئے در د سر بنتا جارہا ہے ۔ اور نا اہلی کی تلوار انکے سر پر لٹک رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تعلیم اور صحت کے شعبے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پولیس کا محکمہ زبو ں حالی کا شکار ہے اور اسکی کار کردگی شرح نام تک خراب ہے انصاف نہ ملنے کی وجہ سے اب لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر یونس شاکر ، سید طارق شاہ ، سید خرم بخار ی اور مخدوم شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔
نتاشہ دولتانہ