میئر، ڈپٹی میئر ضلعی اور وائس چیئرمینوں کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری

میئر، ڈپٹی میئر ضلعی اور وائس چیئرمینوں کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان، رحیم یار خان(خبر نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت نے حلف اٹھانے کے 40روز بعد میئر ، ڈپٹی میئر، ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ قانون پنجاب نے بلدیاتی اداروں کے بزنس آف رولز جاری کردیئے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے گزٹ نوٹیفکیشن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز، ہیلتھ اتھارٹیز باریاصول و ضوابط بھی دیئے گئے ہیں۔ لا اینڈ پارلیمنٹری آفیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونین کونسل کیلئے کنڈٹ آف بزنس رولز2017سمیت دیگر جنرل انفارمیشن جاری کردیئے گئے ہیں نوٹیفکیشن میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے آٹھ رولز جاری کئے گئے ہیں جن میں پنجاب لوکل گورنمنٹ فنکشنل رولز 2017، پنجاب لوکل گورنمنٹ اپیل رولز 2007، پنجاب لوکل گورنمنٹ کنڈ ٹ آف بزنس رولز 2017، پنجاب لوکل گورنمنٹ بجٹ رولز 2017، پنجاب لوکل گورنمنٹ فکسل ٹرانسفر رولز 2017پنجاب یونین کونسل اکاونٹس رولز 2017جاری کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بزنس رولز جاری ہونے کے بعد میئر ، ڈپٹی میئر ، ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو اپنے اختیارات کا درست طریقے سے اندازہ ہو سکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ میئر ، ڈپٹی میئر، چئیرمین اور وائس چیئرمین کو حلف اٹھائے ہوئے 40سے زائد دن گزر چکے ہیں جس کے بعدانہیں با اختیار بنانے کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر