توہین رسالت قانون میں ترمیم کی مزاحمت کرینگے‘ علماء کرام

توہین رسالت قانون میں ترمیم کی مزاحمت کرینگے‘ علماء کرام

ملتان (سٹی رپورٹر) ملتان بھر کی مساجد میں آئمہ وخطیب حضرات نے نماز جمعہ کے اجتماعات میںآل پارٹیز کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیہ جس میں تو ہین رسالت ؐ 295-C قانو ن میں کسی قسم کی تر میم کرنے کی صورت میں ملک بھر میں بھر پور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا اورکہا کہ عاشقان رسول ؐ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سر پر کفن باندھ کر295-C تو ہین رسالت ؐ قانون میں تر میم کی کوششوں کو ناکام بنادینگے ان خیا لات کا اظہارمسجد پھول ہٹ میں قاری احمد میاں، مدرسہ جامع العلوم میں مولانا پروفیسر عبدالمجید ربانی،مسجد ایمان میں قاری ابوبکر،مسجد سرکار مدینہ میں مولانا انعام اللہ جامعی،مدرسہ ہدایت القر آن میں مولانا ہدایت اللہ پسروری، جامع مسجد نو ر گردیزی مارکیٹ گل گشت میں مولانا کلیم اکبر صدیقی،جامع مسجد صدیقیہ گل گشت میں مولانا عبدالحق مجاہد،جامع مسجد خان ویلج میں ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،ریلوے گراؤنڈ میں نائب امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر

خالد رشید اس کے علاوہ مدرسہ خیرالمدارس، قر آن اکیڈمی آفیسرز کالونی میں جمعہ کے بڑے اجتما عات سے خطابات کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں مطالبہ کیا گیاکہ پاکستان میں قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے ہٹا یا جائے اور ربوہ میں قائم قادیانیوں کے متوازی عدالتی نظام کو فی الفور ختم کیا جائے جو کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کو شش کی بنا پر ان کے خلاف غداری کے مقدمات درج کئے جائیں اور سابقہ ادوار میں قادیانیوں سے قبضے میں لئے گئے تمام اداروں کو انہیں واپس نہ کیا جائے بلکہ اکثریتی آبادی مسلمانوں کو دیئے جائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر