صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات، کاروں اورموٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال سے ڈاکوؤں نے رشید اور اس کی فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی طلائی زیورات، اچھرہ ڈاکوؤں نے اختر اور اس کی فیملی سے 6لاکھ کی نقدی طلائی زیورات، نواں کوٹ سے ڈاکوؤں نے علی رضا اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 56ہزار روپیلوٹ لئے۔ ہنجروال میں ڈاکو امیتاز سے 2لاکھ 23ہزار روپے، موبائل فون ، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے طارق اور اس کی فیملی سے 4لاکھ25ہزار روپے و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ باغبانپورہ سے ڈاکوؤں نے خالد سے 4لاکھ45ہزار روپے ، یکی گیٹ سے ڈاکوؤں نے عابد سے 1لاکھ20ہزار روپے ، کاہنہ سے ڈاکوؤں نے سرفراز سے 4لاکھ 10ہزار روپے چھین لئے۔ علاوہ ازیں رائے ونڈ، نواں کوٹ ، اچھرہ سے کاریں شاہدرہ ٹاون ، نولکھا، گجر پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -