پیسے بٹورنے والا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی افسر پکڑاگیا
لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کی کارروائی، دکانداروں سے پیسے بٹورنے والا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی افسر پکڑا کر پو لیس کے حوالے کردیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ فقیر محمد نامی نو سر باز خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نمائندہ بتاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا۔ فقیر محمد اب تک لاہور میں کئی دکانداروں سے لاکھوں روپے بٹو ر چکا ہے تاہم مختلف شہروں میں بھی دکانداروں کو حراساں کر کے رقم وصول کرتا تھا جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بارہا شکایات وصول ہوئی جس پر ویجیلنس سیل نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو پکڑ کر پو لیس کے حوالے کردیا ۔