قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم شک کا فائدہ ملنے پر بری

قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم شک کا فائدہ ملنے پر بری

 لاہور(نامہ نگار) سیشن کورٹ میں ویڈیو ٹرائل کے ذریعے قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ کی سماعت کے بعد کا پہلا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سجاد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔سیشن کورٹ میں ویڈیو ٹرائل کورٹ قائم ہے جہاں پر ویڈیو کے ذریعے کوٹ لکھپت جیل سے ملزم برائے راست سکرین پر جج سے بات کرسکتے ہیں، سیشن کورٹ کے ویڈیو ٹرائل کورٹ میں تھانہ شالیمار کے 2014ء کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم سجادپر ڈکیتی کے دوران شبیرحسین کو قتل کرنے کا الزام تھا،عدالت میں ملزم کے وکیل نے ویڈیوسکرین کے ذریعے ملزم کے سامنے جرح کی،ایڈیشنل سیشن جج سعید رفیق نے باقاعدگی سے کیس کی سماعت کے بعد گزشتہ روزویڈیو ٹرائل کے ذریعے قتل اور ڈکیتی کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مذکورہ بالا فیصلہ سنا دیاہے۔

مزید : علاقائی