ماڈل ٹاؤن کچہری ، 25ملزم اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم

ماڈل ٹاؤن کچہری ، 25ملزم اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے دو جوڈیشل مجسٹریٹس نے مختلف مقدمات میں ملوث 25ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شہزاداوراکرام رانجھا کے روبرو پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد،ماڈل ٹاؤن ، فیکٹری ایریا ، شادمان، جوہرٹاؤن سمیت دیگرتھانوں میں مقدمات درج ہیں۔عدالت نے ضامنوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

گرفتاری کا حکم

مزید : علاقائی