عالمی امن کیلئے کینیڈا کا مثبت کردار قابل تحسین ہے‘ ڈاکٹر رمیش کمار
ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے عالمی امن کیلئے کینیڈا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف مختلف امور بالخصوص تارکینِ وطن کے حوالے سے قابلِ تحسین رویہ سامنے آیا ہے، انہوں نے کینیڈین ہائی کمیشنرپیری جان کالڈروڈ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات نے ہر شعبے پر انمٹ نقوش مرتب کیے ہیں،ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے پاکستان ہندو کونسل کے تحت ہیلتھ، ایجوکیشن اور سوشل سیکٹر میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا۔