فرد جرم عائد کرنے کیلئے ایم این اے غلام سرور کے کیس کی سماعت ملتوی

فرد جرم عائد کرنے کیلئے ایم این اے غلام سرور کے کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث ایم این اے غلام سرور کے کیس کی سماعت عدالت عالیہ سے حکم امتناعی جاری ہونے کی وجہ سے 27فروری تک ملتوی کردی ہے۔ سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے ایم این اے غلام سرور کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے اس کیس میں عدالت نے غلام سرور کوفردجرم عائد کرنے کے لئے طلب کیا تھا ۔

غلام سرور

مزید : علاقائی