پی ڈبلیوڈی سنٹرل ٹو کے ایگزیکٹو انجینئرکے وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)سول جج نذرعباس گوندل نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر پی ڈبلیوڈی سنٹرل ٹو کے ایگزیکٹو انجینئرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔سول جج کی عدالت میں ٹھیکیدارعبدالرزاق نے اپنے وکیل کی وساطت سے اجراء دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پی ڈبلیو ڈی کے خلاف 25لاکھ روپے کی ڈگری اس کی جانب سے دائر کئے گئے دعوے پر جاری کرتے ہوئے حکم دیا تھالیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ،جس پر عدالت نے پی ڈبلیو ڈی سنٹرل ٹو کے ایگزیکٹو انجینئرطلب کیا لیکن وہ گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے۔ وارنٹ گرفتاری