آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا طلب

آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا طلب

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سروس ٹربیونل نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی ماضی با مؤثر ترقی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا کو طلب کر لیاہے ۔ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جواد الحسن نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی عامر مختارکی ماضی با مؤثر ترقی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوران سروس محکمے میں ترقی کے لئے درخواست دی تھی محکمے نے تمام بیچ میٹ کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی تھی تاہم ترقی کے انتظار میں محکمے سے ریٹائرڈ ہو چکا ہوں۔

طلب

مزید : علاقائی