علیحدہ صوبہ ، خودمختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز کی ہڑتال

علیحدہ صوبہ ، خودمختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز کی ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختارہائیکورٹ کے لئیگزشتہ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

روز ہڑتال کی گئی اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشترمقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔اس ضمن میں بارعہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر