جاوید ہاشمی کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر سماعت 14 فروری تک ملتوی

جاوید ہاشمی کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر سماعت 14 ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف بغاوت پر اکسانے اورخوف پھیلا(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

نے کامقدمہ درج کرنے کی درخواست میں جواب پیش ہونے پر بحث کے لئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں شہبازعلی گرمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ 2 جنوری کو اخبارمیں جاوید ہاشمی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف بیان شائع ہواجس سے درخواست گذار اور چیمبر میں موجود افرادخوف کا شکارہوگئے کیونکہ اس بیان سے پوری قوم کو عدلیہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کی گئی ہے اورخوف ودہشت کی فضا پھیلائی ہے جس پر پولیس تھانہ چہلیک کو مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پرایس ایچ اوتھانہ چہلیک کی جانب سے جواب پیش کیا گیا کہ وقوعہ اس کے علاقہ میں نہیں ہواہے اوردائرہ اختیارمیں نہیں ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتاہے جس پر فریقین کی بحث کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر