پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارروائی ‘ متعدد ہوٹلز، سویٹ شاپس ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارروائی ‘ متعدد ہوٹلز، سویٹ شاپس ڈیپارٹمنٹل ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں نے اولڈبہاولپور روڈ پر واقع فوڈفیسٹیول کو 15000روپے،خانیوال روڈ پر واقع عظمت شیریں کو 20000روپے،حرمین ریواڑی سوئیٹس کو 3000روپے،روک لینڈ ڈیپارٹمنٹل سٹورکو 10000روپے،پراناشجاع آباد روڈ پر واقع المدینہ چکن بروسٹ کو 1500روپے،اعظم ڈیپارٹمنٹل سٹور کو 2000روپے،خان ویلج روڈ پر واقع احمد ملک پوائنٹ اینڈ سوئیٹ شاپ کو 3000روپے،صدیقیہ موڑ باٹا چوک کے قریب واقع ریواڑی فوڈز کو2500روپے فوڈ آئٹمز پر تاریخ تنسیخ نہ ہونے،خوراک زمین پر رکھنے،کچرادان کے کھلا ہونے ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال ،کھانے کی اشیاء میں مکھیوں کی موجودگی،ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے ،پروسیسنگ ایریا میں فنگس کی موجودگی گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔ گلگشت کالونی میں واقع تباش فوڈز،شاہ جہاں گرل،فریش فوڈز،بسم اللہ ملک شاپ،نیو سلور چکن بریانی،الغزالی چکن بریانی،مین ممتازآبادبازارمیں واقع ٹیسٹی سٹوڈینٹ بریانی،مرزانہاری ہاؤس،ون ٹین برگر ہوٹل اورقزافی چوک پر واقع کوئٹہ شیر باز ہوٹل ،سلیم ہوٹل ،مدینہ ہوٹل کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر