آئندہ انتخابات میں دینی جماعتیں کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرینگی‘ لیاقت بلوچ

آئندہ انتخابات میں دینی جماعتیں کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرینگی‘ لیاقت بلوچ

لیہ ،کوٹ سلطان(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ملوث کرپٹ حکمرانوں ،بیوروکریسی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت فہرست (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

میں شامل تمام کرپٹ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے ۔پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑنے والے لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے اور قانون سے متصادم کام کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزادی جائے انہوں نے کہا کہ2018کے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلاحا ت ناگزیر ہیں الیکشن کمیشن کو مکمل بااختیار بنایا جائے مردم شماری ووٹر لسٹیں اور حلقہ بندیاں مکمل طور پر شفاف بنائی جائیں انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ پروفیسر حافظ سعید احمد کو فوری رہا کر دے اور غلط اقدام پر قوم سے معافی مانگے۔لیاقت بلوچ نے تحفظ نامو س رسالت ؐ اور دیگر اسلامی قوانین میں تبدیلی و ختم نبوت قانون میں ترامیم کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واضح کیا کہ ان قوانین میں تبدیلیاں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مرزائیوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور دیگر کفری قوتوں کے آلہ کار نہ بنیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی دینی مدارس ،خانقاہوں اور امام بارگاہوں سے نہیں بلکہ پاکستان کی بدنامی باہر سے قرضے لیکر ،سود کی لعنت مسلط کر کے اور دنیاکی ہر برادری کے سامنے کشکول پھیلانے کے علاوہ کرپٹ مافیا جنکا بزنس جائیدادیں ،اولادیں ملک سے باہر ہیں انکی وجہ سے ہورہی ہیں ۔انہوں نے وزرا کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف زبان درازی اور پگڑیاں اچھالنے کی بھی مذمت کی جو اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔وزرا حواس باختہ ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ مافیا کیخلاف آئندہ انتخابات میں تمام دینی جماعتیں متحد ہو کر مقابلہ کریں گی صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گوجر ،چوہدری منور حسین ضلعی امیرجماعت اسلامی،مہر حبیب اللہ گرواہ ایڈووکیٹ سابق صدر بار اور چوہدری ثناء اللہ گوجر ضلعی صدر یوتھ جماعت اسلامی لیہ بھی موجود تھے ۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار لیہ میں ووکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان بحرانوں کا شکار ہے نظریاتی سرحدوں پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں لیاقت بلوچ نے سی پیک منصوبہ کو ایک بڑا اہمیت کا منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ یہ وطن عزیز کو مستحکم بنانے کا منصوبہ ہے ۔حکمران اپنی سیاست کیلئے اسے استعمال کر رہے ہیں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹے صوبوں سے اختلافات کی آوازیں آنا شروع ہو چکی ہیں جو تشویش کی بات ہے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلامی ممالک کے خلاف کاروائیوں اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کی تما م سازشوں کو خاک میں ملانے کیلئے پورے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدر ی اصغر علی گوجر نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں ،کاشتکاروں ،غریبوں ،مزدور وں ،مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے گے ۔صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ مہر احمد علی واند ر،جنرل سیکرٹری اشفاق احمد لنگاہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما سابق صدر بار لیہ مہر حبیب اللہ گرواہ ایڈووکیٹ و دیگر سینیئر وکلاء نے بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر