عمران کا جھوٹ سامنے آگیا‘ پانامہ کیس میں کوئی حقیقت نہیں‘ ساجد مہدی سلیم

عمران کا جھوٹ سامنے آگیا‘ پانامہ کیس میں کوئی حقیقت نہیں‘ ساجد مہدی سلیم

لڈن(نامہ نگار) پا نا مہ کیس میں کوئی حقیقت نہیں عمران خان کا جھو ٹ سب کے سامنے آگیا ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت والی سیا ست کی ہے میاں برادران ملک و قوم کی ترقی کے لیے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے مخا لفین کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھا نا پڑے گی ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء وفاقی پارلیما نی سیکر ٹری سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے مر کزی جا مع مسجد لڈن میں27 لاکھ روپے لا گت سے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

بننے والے فلٹر یشن پلانٹ کے افتتاح کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ خادم اعلی پنجاب میا ں شہباز شریف نے حلقہ کی ترقی کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ دی ہے جس میں لڈن ون وے ،فتو والا چکر میٹل روڈ،پینے کے صاف پانی کے لیے درجنوں فلٹریشن پلانٹ پر کام جا ری ہے جو کہ بہت جلد پایہ تکمیل یک پہنچ جائیں گے وزیر اعلی پنجاب نے میری خصوصی درخواست پر لڈن کے اولڈ با سیوں کے مالکا نہ حقوق کی منظوری دی ہے جس کا سروے مکمل ہو گیا ہے بہت ہی جلد مالکا نہ حقوق مل جائیں گے اس کے بعد لڈن کو میو نسپل کمیٹی کا تحفہ دیا جائے گا اس موقع پر سا بق سٹی نا ظم الحاج سید مظہر حسین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی خد مت زبان اور نقلی افتتا حوں سے نہیں بلکہ عملی کر کے دکھا ئی جا تی ہے سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے الیکشن میں کئے گئے عوام سے وعدے پورے کر کے دکھا ئیں ہیں لڈن اور فتوا لا چکر کی عوام کادرینہ مطالبہ لڈن ون وے اور فتووالا چکرمیٹل روڈ سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے پورا کر کے دکھا یا ہے اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل علی الدین میاں مختیار دولتانہ،پروفیسرسید ابرار حسین بخاری ،سید ظفر حسین بخاری،چیئر مین یوزر کمیٹی مصدق چوہدری ،ملک ذوالفقار اعوان، صاحبزادہ میاں شاہد،حاجی ناصر محمو د دولتانہ،حاجی عبد المجیدودیگر معززین علا قہ موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر