مستحقین کو زکوٰۃ کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے‘ نغمہ مشتاق لانگ

مستحقین کو زکوٰۃ کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے‘ نغمہ مشتاق لانگ

ملتان (سٹی رپورٹر )صو با ئی وز یر زکواۃ وعشر نغمہ مشتاق لا نگ نے کہا ہے کہ مستحقین کو زکوا ۃ کی فر اہمی یقینی بنا نا ہما را فر ض ہے ۔پنجا ب حکو مت مستحق افراد کوتعلیم و تر بیت اورعلا ج و معا لجے کیلئے شفا ف طر یقے سے ما لی معا ونت فرا ہم کررہی ہے ۔ملتا ن ، بہاولپور اور سا ہیوا ل ڈویژ ن کے ہسپتالوں میں نا دا ر اور مستحق افراد کے علا ج ومعا لجے کیلئے 2 کرو ڑ 92 لا کھ 50 ہزا ر رو پے کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

۔جن سے مستحق افراد کو صحت کی سہو لیا ت فرا ہم کی جائیں گی ۔حکومت پنجا ب نے مستحقین کیلئے مختص کر دہ فنڈز کی شر ح میں خا طر خوا ہ اضا فہ کیا ہے ۔گذ شتہ برس کی نسبت اس سا ل زکواۃ بجٹ میں تقر یبا 66 کر وڑ رو پے زائد اضا فہ کیا گیا ہے ۔جو اب بڑ ھ کر مجمو عی طو ر پر 4 ارب رو پے سے زائد مختص ہو چکی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈسٹر کٹ زکواۃ آفس میں تقر یب چیک تقسیم بر ائے ہیلتھ کےئر سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مےئر ملتان چو ہدری نوید آ را ئیں ،ڈپٹی مئیر حا جی سعید احمد انصا ر ی ،چےئر مین ضلعی زکواۃ کمیٹی میاں عامر سعید انصا ر ی ودیگر بھی موجود تھے ۔صو با ئی وزیر نغمہ مشتا ق لا نگ نے کہا کہ زکو اۃ کی ایک ایک پا ئی عو امی کی اما نت ہے ۔اس اما نت کو حقد ار تک پہنچا نا ہما را فر ض ہے ۔پنجاب حکومت نا دار اور مستحق افرادکے علا ج و معالجے کی سہو لیات کی فرا ہمی کیلئے انقلا بی اقد ا ما ت کررہی ہے۔محکمہ زکو اۃوعشر ہیلتھ کےئر کے تحت صو بہ بھر کے ہسپتا لوں میں زکواۃ کے فنڈز فرا ہم کررہا ہے ۔ملتان ڈو یژ ن کے ہسپتالو ں کو ایک کروڑ 60 لاکھ رو پے ،بہاولپور ڈو یژ ن 82 لا کھ 50 ہزا ر رو پے اور سا ہیوا ل ڈ ویژ ن کو 50 لا کھ رو پے فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔جن میں نشتر ہسپتا ل ملتان کو 65 لا کھ روپے ،چلڈر ن کمپلیکس کو 37 لا کھ 50 ہزا ر رو پے ، انسٹیٹیو ٹ آف کا ر ڈ یالو جی ملتا ن کو 30 لا کھ رو پے ،ملتا ن انسٹیٹیوٹ آف نیو کلےئر میڈ یسن اینڈ ر یڈ یوتھرا پی کو 15 لاکھ رو پے جبکہ نو ر ین ذ یشا ن ہسپتا ل 10 لا کھ 12 ہزا ر رو پے کے چیک دئیے گئے ۔بہاولپو ر ڈویژ ن کے وکٹوریہ ہسپتا ل کو 40 لاکھ رو پے ،انسٹیٹوٹ آ ف نیو کلےئر اکیا لو جی بہاولپور کو 50 لا کھ اور شیخ زید ہسپتا ل رحیم یا ر خا ن کو 20 لا کھ رو پے کے چیک دئیے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتا ل ساہیوال کو 50 لا کھ رو پے اور گورنمنٹ حا جی عبدالقیو م ہسپتا ل کو 10 لاکھ رو پے کے چیک دئیے گئے ۔صو با ئی وزیرنے کہا کہ محکمہ زکواۃ نا د ار خا ند انو ں کی کفا لت ،غر یب بچیوں کی شا دی کیلئے گرا نٹ ،ہنر مند سکیم کے ذ ر یعے مستحق طلباء وطالبا ت کو تعلیمی وطا ئف کی فرا ہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکو مت نے موجود ہ بجٹ میں زکواۃ وعشر کے فنڈز میں 66 کروڑ رو پے کا اضا فہ کیا جو اب بڑھ کر مجمو عی طو ر پر 4 ارب رو پے سے زائد رقم مختص ہو گئی ہے ۔ گز ارہ الا ؤنس کیلئے مختص کر دہ رقم ایک ارب 15 کروڑ رو پے سے بڑھا کر ۱یک ارب 58 کروڑ رو پے کر دی گئی ہے ۔جس سے استفا دہ کنندگا ن کی تعداد 95 ہز ار سے بڑ ھ ایک لاکھ 32 ہزارہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے ادا رو ں میں مختص کر دہ رقم 25 کروڑ رو پے سے بڑ ھا کر 30 کروڑ روپے کر دی گئی ہے یہ رقم صوبہ بھر کے 45 ہسپتا لو ں میں مستحق مریضوں کے علا ج و معا لج پر خر چ کی جا رہی ہے۔ کالجز و یونیو رسٹیز میں مستحق طلبا ء وطالبات کو وظائف کی فرا ہمی کیلئے مختص کر دہ رقم 8 کر وڑ روپے سے بڑ ھا کر 12 کر وڑ رو پے کر دی گئی ہے ۔جبکہ شا دی گرا نٹ سمیت دیگر فنڈز بھی خاطر خواہ اضا فہ کیا گیا ہے تقر یب کے آ خر میں ملتان ،بہاولپور ، ساہیو ال ڈ ویژ ن کے ہسپتا لو ں کے نمائند وں میں چیک تقسیم کئے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر