ملکی آئین و قوانین پر عمل ہر شہری کی ذمہ داری ہے‘ سعید اللہ مغل

ملکی آئین و قوانین پر عمل ہر شہری کی ذمہ داری ہے‘ سعید اللہ مغل

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج وہاڑی سعیداللہ مغل نے کہاہے کہ ملک کے آئین اور قوانین پر عملدرآمد کرنا ہر پاکستانی کی اولین ذمہ داری ہے عدالتیں سپریم کورٹ آف پاکستان اورہائی کورٹ آف پنجاب کے وضع کردہ آئین اورقوانین کی مکمل پاسداری کرتی ہیں وہاڑی کی وکلابرادری نے ہمیشہ آئین اورقوانین کی پاسداری میں اپنا بھرپور کردارکیاہے اورجب سے وہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بطورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی میں تعینات ہوئے ہیں وہاڑی بارکے وکلانے مکمل تعاون کیاہے اورکبھی بھی شکایت کاموقع نہیں دیایہی وجہ ہے کہ بنچ اوربارکے درمیان ایک بھائی چارہ کی فضاقائم ہے وہ گذشتہ شب ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن وہاڑی کے نومنتخب صدرراؤشیرازرضا،جنرل سیکرٹری رائے عامراسلم ودیگرعہدیداران سے ان کے عہدوں کاحلف لینے کے بعدحلف برداری کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرصدرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن لاہورراناضیاعبدالرحمان،صدرہائی کورٹ بارملتان بیچ شیخ جمشیدحیات،سابق صدربار وہاڑی ملک شبیراعوان،سابق جنرل سیکرٹری باروہاڑی چودھری مسعودظفر،نومنتخب صدرباروہاڑی راؤشیرازرضا،نومنتخب جنرل سیکرٹری رائے عامراسلم نے بھی خطاب کیاجبکہ ایم این اے طاہراقبال چودھری،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،ڈپٹی کمشنرعلی اکبربھٹی،ڈی پی او عمرسعیدملک،چیئرمین بلدیہ شیخ محمدحسین سلیم،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بارملتان یوسف زبیر،صدربارمیلسی،صدرباربوریوالہ،ایڈیشنل ججز کے علاوہ وکلا، سول سوسائٹی،تاجران اورشہریوں کی بہت بڑی تعداداس موقع پرموجودتھی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سعیداللہ مغل کاکہناتھاکہ جب تک عدالت اوروکیل کے درمیان اعتماد کارشتہ قائم نہ ہو اس وقت تک مقدمات کے فیصلے کرنے میں مشکلات کاسامنارہتاہے عدالت میں دوفریق آمنے سامنے ہوتے ہیں ان میں سے ایک کے حق میں فیصلہ ہوناہوتاہے جبکہ دوسرے فریق کے خلاف لیکن انصاف کے فیصلے میں سب سے بڑاکرداروکیل کاہوتاہے اورجج وکلاکی بحث اورمقدمہ کی نوعیت کے مطابق فیصلہ کرتاہے اس لئے مقدمہ کی پیروی کرنے والے وکیل کیلئے ضروری ہوتاہے کہ وہ پوری تیاری اورمطالعہ کے ساتھ عدالت میںآئے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرہائی کورٹ بارلاہورراناضیاعبدالرحمان نے کہاکہ پاکستان میں وکلاکو وکالت کے علاوہ بھی بہت کام کرناپڑتاہے پاکستان بنایابھی ایک کالے کوٹ والے نے تھااوراس کی حفاظت بھی کالے کوٹ والے ہی کریں گے کالے کوٹ والوں کاکام ایک درویش کی طرح ہے۔

سعید اللہ مغل

مزید : ملتان صفحہ آخر